وہ ایک لڑکی کہ جسکی آنکھوں
میں جگنوؤں سی چمک ہے یارو
اُفق پہ بارش کے بعد پڑتی
وہ سات رنگی دھنک ہے یارو
ہمارے دل میں وہ ایک لڑکی
گزشتہ سالوں سے بس رہی ہے
کہ یاد اس کی ہمارے جیون
کو لمحے لمحے میں ڈس رہی ہے
وہ ایک لڑکی کے جسکی صورت
کو میری آنکھیں ترس رہی ہیں
وہی تو ہے وہ کہ جس کے غم میں
ہماری آنکھیں برس رہی ہیں
وہ ایک لڑکی جو میری خواہش
ہے میری حسرت ہے میری چاہت
وہ ایک لڑکی کہ جس کو دیکھے
سے میرے دل کو ہے ملتی راحت
وہ ایک لڑکی کہ جس کو دیکھے سے
میرے دل کو قرار آئے
وہ ایک لڑکی کہ جس کی ہر اک
ادا پہ آصف کو پیار آئے
وہ ایک لڑکی کہ شہرِ قائد میں
جس کا گھر ہے
وہ لڑکی مجھ کو
جہان بھر سے عزیز تر ہے
وہ لڑکی مجھ کو
جہان بھر سے عزیز تر ہے
محمد آصف میؤ
Very Nice
ReplyDeleteشکریہ
DeleteOmg I can't believe you replied
ReplyDelete