محبت ہے تڑپ میری ، تڑپ میری محبت ہے
مصیبت ہے محبت بھی ، محبت بھی مصیبت ہے
میں تجھ بن رہ نہیں سکتا میں تجھ بن جی نہیں سکتا
ضرورت ہے تو ہی میری ، تو ہی میری ضرورت ہے
نہیں ممکن سبھی خوش ہوں تیری میری محبت سے
بغاوت ہے محبت تو ، محبت تو بغاوت ہے
تجھی کو سوچتے رہنا تجھی کو دیکھتے رہنا
عبادت ہے یہی میری ، یہی میری عبادت ہے
سزا ہم کو سنائے گا زمانہ اس محبت کی
عدالت ہے زمانہ یہ ، زمانہ یہ عدالت ہے
محمد آصفٓ میؤ
No comments:
Post a Comment