اپنی جاگیر گنوا دی ہم نے
تیری تصویر جلا دی ہم نے
شمع ءِ عشق بجھا دی ہم نے
تیری ہر بات بُھلا دی ہم نے
مطلبِ حسن مو سے پوچھا گیا
تیری تصویر بنا دی ہم نے
ہاتھ جس نے بھی رکھا کاندھے پر
دل کی روداد سنا دی ہم نے
پر یہ افسوس رہے گا آصف
کیوں تمہیں دل میں جگہ دی ہم نے
محمد آصف میؤ
No comments:
Post a Comment