Friday, 7 April 2023

 چاہئیے ہے ترا سہارا مجھے 

آ گلے سے لگا خدارا مجھے


میں ترے ہجر سے مرا ہوں کیا 

یا تری بے رخی نے مارا مجھے 


سب کے سب تھے مرے خلاف یہاں 

سب سے کرنا پڑا کنارا مجھے 


میرے مرنے کی اک وجہ یہ تھی

زندگی نے نہیں پکارا مجھے 


آپ کا ہجر تو بہانہ تھا 

میری حساسیت نے مارا مجھے 


محمد آصف میؤ

No comments:

Post a Comment

 تیری آغوش میں سمانا ہے غم زمانے کا بھول جانا ہے  آپ کو ہم نے یاد رکھنا ہے  آپ نے ہم کو بھول جانا ہے  حسن کا ایک ہی وطیرہ ہے  روٹھ جانا ہے د...