Monday, 16 May 2022

رُخ سجا لے تو کیا قیامت ہو

پھر چھپا لے تو کیا قیامت ہو

پر کشش اور حسیں لوگوں کے

دل ہوں کالے تو کیا قیامت ہو

جان سوزی سے روکنے والا

زہر کھا لے تو کیا قیامت ہو

ہم سے کچی عمر کے عاشق کو

ہجر آلے تو کیا قیامت ہو

غم کو شعروں میں ڈھالنے والا

غم چھپا لے تو کیا قیامت ہو

گاؤں کا لڑکا شہری لڑکی سے

دل لگا لے تو کیا قیامت ہو

کوئی خود اپنی آستینوں میں

سانپ پالے تو کیا قیامت ہو

کوئی شاہ زادی ہمارے دل میں

گھر بنا لے تو کیا قیامت ہو

کوئی لڑکی مری محبت میں

خوں بہا لے تو کیا قیامت ہو

اپنے بابا کے سر کی پگڑی کو

روند ڈالے تو کیا قیامت ہو

 

 

محمد آصف میؤ

 


No comments:

Post a Comment

 تیری آغوش میں سمانا ہے غم زمانے کا بھول جانا ہے  آپ کو ہم نے یاد رکھنا ہے  آپ نے ہم کو بھول جانا ہے  حسن کا ایک ہی وطیرہ ہے  روٹھ جانا ہے د...