سبھی دعاؤں کا رد ہونا بے اثر جانا
غضب تکلیف ہے یہ خواہشوں کا مر جانا
تم کسی اور کی ہو جاؤگی تو دکھ ہوگا
تم کسی اور کی نہ ہونا بھلے مر جانا
میں تمہیں جاتے ہوئے دیکھ نہیں پاؤں گا
تم مجھے چھوڑ کے جاؤ تو دوڑ کر جانا
ہائے وہ وقت کہ جب عشق پر یقیں نہ تھا
پھر اچانک تمہاری کھڑکی پر نظر جانا
میں چاہتا ہوں کہ کھو کر تمہیں پچھتاؤں بہت
تمہیں میں چھوڑ دوں تو اور بھی سنور جانا
محمد آصف میؤ
No comments:
Post a Comment