سکونِ
دل کی بربادی، میاں تم کو مبارک ہو
مرے
معشوق سے شادی، میاں تم کو مبارک ہو
وہ
تم کو باندھ کے رکھے گی پلُّو سے یہ لکھ رکھو
کہ
آزادی سے آزادی ، میاں تم کو مبارک ہو
وہ
پاگل ہے، جنونی ہے، وہ ٹینشن کی مریضہ ہے
سلیپنگ
پِلز کی عادی، میاں تم کو مبارک ہو
وہ ایسے جھوٹ گھڑتی ہے کہ شیطاں بھی پناہ مانگے
وہ
مکّاروں کی پردادی، میاں تم کو مبارک ہو
ہمیں
بھی مل ہی جائے گی کسی دہقان کی بیٹی
ولایت
کی وہ شہزادی، میاں تم کو مبارک ہو
محمد
آصف میؤ
No comments:
Post a Comment