Sunday, 9 October 2022

اُس کے دل کا جہان دیکھ لیا

ہم نے اپنا نشان دیکھ لیا

تیری مُسکان دیکھ لی جس نے

اس نے سارا جہان دیکھ لیا

اب نہ ہم سے چُھپا رُخِ روشن

ہم نے اے مہربان دیکھ لیا

اِس میں کوئی نہیں تمہارے سوا

تم نے دل کا مکان دیکھ لیا

اِس جہاں کی ہر ایک نعمت میں

تیرا جلوہ سبحان دیکھ لیا

اب کسی شے پہ بھی دھیان نہیں

تجھ پہ دے کر دھیان دیکھ لیا

ہم کو تجھ سا نہیں ملا کوئی

ہم نے سارا جہان دیکھ لیا

محمد آصف میؤ

No comments:

Post a Comment

 تیری آغوش میں سمانا ہے غم زمانے کا بھول جانا ہے  آپ کو ہم نے یاد رکھنا ہے  آپ نے ہم کو بھول جانا ہے  حسن کا ایک ہی وطیرہ ہے  روٹھ جانا ہے د...