تم ہی تھی پہلی محبت میری
اور تمہی آخری چاہت میری
زندگی لمبا سفر ہے اس میں
تم کو پڑنی ہے ضرورت میری
سب تمہارے ہیں طرف دار یہاں
کون سنتا ہے شکایت میری
پیار تو بھول گئی ہو لیکن
یاد رکھو گی عداوت میری
فاصلہ رکھو خدارا مجھ سے
ورنہ ہو جائے گی عادت میری
کوئی خوش بخت ہی ہوگا جس کو
راس آئے گی محبت میری
محمد آصف میؤ
No comments:
Post a Comment