Thursday, 19 May 2022

دل سے اُس ایک شخص کی خواہش نہیں جاتی

 کچھ نا مُراد لمحوں کی رنجش نہیں جاتی 

آنکھوں سے انتظار کی بارش نہیں جاتی

اک ہم ہیں بِچھے جاتے ہیں قدموں میں تمہارے 

اک تم ہو کہ جناب کی نازش نہیں جاتی

معلوم ہے وہ میرا مقدر نہیں ہے پر ۔۔۔۔۔۔

دل سے اُس ایک شخص کی خواہش نہیں جاتی

تم جتنا احترام کرو جتنا پیار دو ۔۔۔۔۔۔۔

لہجے سے بد لحاظ کے شورش نہیں جاتی

اک بار یوں لگا کہ وہ محفل میں ہیں موجود 

تب سے مری نگاہ کی جنبش نہیں جاتی

بس اس خیال سے تری چاہت میں ہیں مگن 

کہ رائیگاں کسی کی بھی کوشش نہیں جاتی

کتنوں کو مرے سامنے برباد کیا پر ۔۔۔۔۔

پھر بھی ہماری عشق کی خارش نہیں جاتی

 

محمد آصف میؤ

No comments:

Post a Comment

 تیری آغوش میں سمانا ہے غم زمانے کا بھول جانا ہے  آپ کو ہم نے یاد رکھنا ہے  آپ نے ہم کو بھول جانا ہے  حسن کا ایک ہی وطیرہ ہے  روٹھ جانا ہے د...